• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 نو مولود بچوں کی دیکھ بھال میں غفلت، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ معطل

پشاور(جنگ نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ’’عوامی ایجنڈا‘‘ کے تحت ہفتہ کی رات گئے لیاقت میموریل ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوہاٹ کا اچانک دورہ کیا اور بیک وقت 2 لائنوں سے بجلی کی بندش اور جنریٹر خراب ہونے کی وجہ سے نرسری کے انکیوبیٹرز میں داخل 21 نو مولود بچوں کی حالت زار دیکھ کر ہسپتال کے ڈی ایم ایس اور پیسکو کے ایس ڈی او کو طلب کیا تاہم کوشش کے باوجود دونوں سے رابطہ نہ ہونے پر اور فرائض سے شدید غفلت پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے اس کے خلاف فوری انضباطی کارروائی کی سفارش کی جبکہ پیسکو کے متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف بھی کارروائی کیلئے چیف پیسکو کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ہسپتال ہذاکے سربراہ اور دیگر متعلقہ عملے کو گھر سے لایا گیا اور پورے ہسپتال کو رات کی تاریکی میں صاف کروایا۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے اپنے عملے کو بھیج کرہسپتال کی بجلی بحال کرادی اور 21 نومولود بچوں کی جان بچا لی۔
پشاور سے مزید