• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکلز ڈیولمپنٹ کورسز کے لیے خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں 8 سٹیشنز پر ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے، فضل شکور خان

پشاور(جنگ نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا لیبر ڈیپارٹمنٹ نے نیشنل ووکیشنل ٹریننگ کمیشن کے تعاون سے مختلف سکلز ڈیولپمنٹ کورسز کیلئے خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں 8سٹیشز پر ٹیسٹ کا انعقاد کیا امیداروں کے کورسز میں سلیکشن کو شفاف طریقے سے بنانے کیلئے ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے امتحانی ٹیسٹ لیاگیا ای ٹیسٹ نظام کے ذریعے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 8ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشنز میں امیدواروں کو ٹیسٹ میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے گئے ٹیسٹ پشاور، ہری پور، ٹانک، نوشہرہ، سوات، بنوں اور ڈی آئی خان کے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشنز میں منعقد ہوئے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیداروں کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد مختلف سکلز ڈیولپمنٹ کورسز میں داخلہ دیا جائیگا جہاں پر ان امیداروں کو کورسز سکھانے کے ساتھ ساتھ ماہانہ سکالرشپ بھی دیا جائیگا نیوٹیک پراجیکٹس کے تحت شارٹ لسٹیڈ امیدواروں کو 6 اور 3 مہینے کے دورانیہ کی ٹریننگ دی جائے گی انٹرنیٹ آف تھنگز سسٹم ڈیویلپمنٹ اینڈ اپلیکیشن، گرافک ڈیزائننگ آف مینجمنٹ، ای کامرس اور جنرل الیکٹریشن میں امیدواروں کو ٹریننگ دی جائیگی ٹریننگ مکمل ہونے پر امیدواروں کو سرٹیفیکیٹس بھی دئیے جائینگے اوریہی امیدوار بین الاقوامی سطح پر سکلڈ لیبر کے مواقع کیلئے اہل تسلیم کئے جائینگے اور آسانی سے باہر ممالک میں انکو روزگار بھی ملے گا۔
پشاور سے مزید