• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت اخباری مالکان اور کارکنوں کے مسائل حل کررہی ہے، سیکرٹری اطلاعات

پشاور(جنگ نیوز) سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اخباری مالکان اورکارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور انکی مشکلات کے خاتمے کیلئے بڑا پلان تشکیل دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں اور اخباری مالکان کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور انکی مشکلات کے خاتمے کیلئے حکومتی کارکردگی کی مضبوط کمپین لانچ کر رہی ہے جس کیلئے کروڑوں روپے ریلیز کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اخبارات اور انکے کارکنوں کو آجکل جن مشکلات کا سامنا ہے حکومت ان سے بخوبی آگاہ ہے اس وجہ سے ان مشکلات کے خاتمے کیلئے ماہانہ کی بنیادوں پر اشتہارات کی رقوم کی ترسیل یقینی بنادی ہے اور رمضان المبارک اور عید کیلئے بھی اشتہارات کی رقم کی مد میں چیکس دیئے جاہیں گئےانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اخباری مالکان کی مشکلات کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہوسکے اور تمام اخبارات کو انکا صحیح حق مل سکے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پورے ملک کیلئے ایک مثال ہے جس کی بہترین تشہیر کی جا رہی ہے۔
پشاور سے مزید