• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ سٹاک تقسیم کے ذریعے 1 اسٹاک کے بدلے 5 اسٹاک کا اعلان

پشاور (جنگ نیوز)نجی سیمنٹ کمپنی نے 1اسٹاک کے بدلے 5اسٹاک کی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا اعلان 20فروری کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کیا گیاجوکہ 18مارچ2025کو ہونے والی غیر معمولی جنرل میٹنگ میں شیئر ہولڈرز کی منظوری سے مشروط ہے۔ اسٹاک کی تقسیم کے موثئر ہونے کے بعد، لکی سیمنٹ کے موجودہ 293ملین عام شیئرزکو 5کے اسٹاک اسپلٹ فیکٹر سے دیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں 1465ملین عام شیئرز ہوں گے۔ اس طرح، ہر شیئر کے پہلے سے تقسیم شدہ اسٹاک کی قیمت کو اُسی فیکٹر سے تقسیم کیا جائے گا۔اسٹاک کی تقسیم دنیا بھر میں کمپنیوں کی طرف سے مارکیٹ تک رسائی،لیکویڈیٹی اور سرمایہ کاروں کی شرکت کو بڑھانے کیلئے استعمال کی جانے والی ایک عام حکمتِ عملی ہے۔ فی شیئر قیمت کو کم کرکے، کمپنیاں اپنے اسٹاک کو سرمایہ کاروں کی وسیع رینج، خاص طورپر چھوٹے اور ریٹیل سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ قابلِ استطاعت بنا تی ہیں جس سے جامع شیئر ہولڈرز بیس کو فروغ ملتا ہے۔ سرکولیشن سے حصص کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جس سے مارکیٹ کی لیکویڈیٹی میں بہتری آتی ہے اور قیمتوں میں غیر یقینی اتار چڑھاؤکاسبب بنے بغیر ٹریڈ کو زیادہ موئثر بناتی ہے۔ لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی ٹبہ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے لکی سیمنٹ اور اس کے ذیلی اداروں نے گزشتہ برسوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔
پشاور سے مزید