• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محسنہ حق نے پی ایچ ڈی کرلی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی اینڈ ڈائیگنوسٹک میڈیسن پشاورکی اسکالر ڈاکٹر محسنہ حق نےمقالے کا دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ۔اس موقع پرکے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے ڈاکٹر محسنہ حق کو ان کی علمی برتری کے اعتراف میں آکسفورڈ کیپ پہنائی اور ان کی محنت اور نمایاں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں انہیں قرآن پاک کا باترجمہ نسخہ بھی پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محسنہ حق کی ایک اہم طبی موضوع پر کامیاب تحقیق نہ صرف ان کی محنت کا ثمر ہے بلکہ یہ کے ایم یو کی طبی تحقیق کے فروغ اور مائیکرو بیایولوجی کے میدان میں تعلیمی برتری کے عزم کا مظہر بھی ہے۔
پشاور سے مزید