پشاور (لیڈی رپورٹر)آ ل فاٹا اور پاٹا چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریزصدورنے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم شدہ فاٹا، پاٹااضلاع کے امن وامان سے بے خبرچیئرمین پاکستان وناسپتی مینوپیکچر ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان ٹیکس چھوٹ کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں بصورت دیگراس کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع اور ایف آئی آر درج کرینگے۔ ملاکنڈ چیمبر صدرانعام اللہ، باجوڑ چیمبر صدر لعلی شاہ پختویار،سوات چیمبر صدر راحت علی خان، مہمند چیمبرصدر امیر محمد خان،وزیرستان چیمبرصدر سیف الرحمان، دیر چیمبر صدر نورعالم،کرم چیمبر صدر سبحان اللہ،خیبرچیمبریوسف آفریدی،چترال چیمبرصدرمعظم اورسابقہ صدور سجادعلی،خواجہ عبدالقدوس، محمد شعیب خان نے کہاہے کہ ضم شدہ اضلا ع سے وفاقی حکومت نے وعدے ایفاء نہیں کیّے جبکہ نیشنل فنانس کمیشن میں فاٹا و پاٹا کے لئے مختص مخصوص فنڈ بھی نہیں ملا، انہوں نے کہاکہ اخبارات کی شہ سرخیاں اٹھاکر دیکھے گذشتہ ایک مہینے کے دوران ضم اضلاع کے مختلف چیک پوسٹو ں او رتھانوں پر 14سے زائد حملے ہوئے جس میں پاک آرمی اور پولیس کے متعددجوان شہید ہوگئے۔