• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولہویں پیڈیاٹرک نیورولوجی کانفرنس کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن (پی پی اے) کے زیر اہتمام سولہویں پیڈیاٹرک نیورولوجی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد پیڈیاٹرک نیورولوجی کے شعبے میں ڈاکٹروں کی مہارت وعلم میں اضافہ کرنا اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کو مزید بہتر بنانا ہے۔ مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ صوبے میں پیڈیاٹرک نیورولوجی جیسے اہم شعبے کی ترویج خوش آئند ہے۔ انہوں نے ماہرینِ اطفال کے اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے ایسے تعلیمی وسائنسی اجتماعات کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں بچوں کے علاج کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں رواں مالی سال کے دوران دو بڑے ہسپتالوں کو مکمل فعال کرنا، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں نیو بورن یونٹس کا قیام، اور ایم ٹی آئی صوابی، نوشہرہ اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد میں جدید این آئی سی یوز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مردان میں چلڈرن ہسپتال کا جلد افتتاح کیا جائے گا جبکہ صوابی اور پشاور میں بھی چلڈرن ہسپتالوں کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے۔کانفرنس میں ڈاکٹر سید باور شاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اطہر خلیلی اور پیڈیاٹرک نیورولوجی گروپ کی صدر ڈاکٹر شہناز ابراہیم نے خیبر پختونخوا اور پاکستان میں پیڈیاٹرک نیورولوجی کے فروغ پر زور دیا اور بچوں میں نیورولوجیکل امراض کے علاج کے لئے مزید تربیت یافتہ ماہرین اور جدید طبی سہولیات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ مشیر صحت نے کہا کہ خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر کے لئے ایک علیحدہ بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا جا رہا ہے، جو ماہرین پر مشتمل ہوگا اور ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے گا۔ تین روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے پیڈیاٹرک ماہرین، نیورولوجسٹس اور طبی ماہرین شرکت اور بچوں میں نیورولوجیکل امراض کی جدید تشخیص و علاج پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
پشاور سے مزید