• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر ریجنل خواتین کراٹے ایونٹ پشاور نے جیت لیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام جاری خیبرپختونخوا گیمز کے خواتین کراٹے ایونٹ میں پشاور نے 6 گولڈ اور دوسلور میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،کوہاٹ نے 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ ہزارہ ریجن نے دو سلور اور چار برونز میڈلز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکائونٹس شاہ فیصل،سینئرنائب صدر کراٹے ایسوسی ایشن خالد نور ،سیکرٹری چوہدری عاصم،سابق ڈی ایس او تحسین اللہ، نازیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ مشعل ملک بھی موجود تھے۔ادھر خواتین کرکٹ میں پشاور نے مالاکنڈ کو20 رنز سے ہرایا۔ پشاور نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 65رنز بنائے۔ جواب میں مالاکنڈ کی ٹیم 45رنز بناسکی۔ایک اور میچ میں مردان نے کوہاٹ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ باسکٹ بال میں ہزارہ نے ملاکنڈ کو 20-0سے شکست دی۔ خواتین سکواش مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے مردان اور دوسرے سیمی فاینل میں ہزارہ نے بنوں کو ہرایا۔
پشاور سے مزید