• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا کو بیرون ملک بھجوانے کے سلسلے آغاز

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے ایک بیان کے مطابق ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلا کو بیرون ملک بھجوانے کے سلسلے آغاز ہورہا ۔ پہلے گروپ کو افغانستان کے دورے پر کوئٹہ بار کے صدر قاری رحمت اللہ نے رخصت کیا ۔ یہ گروپ افغانستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرئے گا ۔ وکلا کے دورئے کے تمام اخراجات کوئٹہ بار اٹھا رہی ہے ۔ بیان کے مطابق وکلا کا اگلا گروپ ایران اور اس کے بعد تیسرا گروپ لندن جائے گا ، ان دوروں کے تمام انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں ، بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں وکلا گروپس کی شکل میں ٹریننگ پر جائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید