• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشین(نامہ نگار) پشین شہر کے وسط میں واقع کلی غرشینان اورمحمود آباد پل کے نزدیک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مبینہ طور پر ایک چار سالہ بچے کو اغواء کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے کلی غرشینان اورمحمود آباد ندی پر واقع پل کے قریب چند بچے کھیل رہے تھے کہ اس دوران ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار چار سالہ بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر اپنے ساتھ لے گیا ۔ واقعے کی اطلاع پاکر بچے کے لواحقین نے سٹی پولیس تھانہ کے سامنے شام گئے شدید احتجاج کیا اور بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید