• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر بچہ اسکول میں کے عنوان سے ریلی نکالی جائیگی‘ پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواایس او کے زونل آرگنائزر وارث افغان اور سینئر آرگنائزر مزمل شاہ وطن یار نے بیان میں کہا ہے کہ پشتونخوا وطن میں تعلیم کی زبوں حالی، سکولوں کی بندش، گھوسٹ اساتذہ، محکمہ تعلیم کی مجرمانہ غفلت، بیڈ گورننس، اساتذہ کے ٹرانسفر و پوسٹنگ میں کرپشن، تعلیم کیلئے مختص ترقیاتی بجٹ میں کرپشن و کمیشن کے گرم بازار کے پیش نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زیر اہتمام جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں ہر بچہ سکول میںکے عنوان سے 27، 28 فروری کو آگاہی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ جس میں ہزاروں بچے اور طلباء شرکت کریں گے۔ بیان میں کہا گیاکہ انتہائی اہمیت کی حامل ان تعلیمی ریلیوں نے پشتونخوا وطن میں بے علمی کے اندھیروں کو شکست دینے میں تاریخی کردار ادا کیا ۔ سکولوں کی بندش سے لیکر یونیورسٹیوں کی زبوں حالی تک ہر مسئلے پر پشتونخوا ایس اوکی جدوجہد اور موقف روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
کوئٹہ سے مزید