• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو:مقامی تنظیم کی بارش سے متاثرہ قومی شاہراہ کی مرمت‘ ٹریفک بحال

کوہلو ( نامہ نگار ) طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ کوہلو سبی شاہراہ فاضل شاہ کے مقام پر پہاڑی سلسلے میں ایک کلومیٹر کے قریب بہہ گئی تھی تحصیل ماوند کے نوجوانوں نے ماوند ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے تنظیم بنائی اور ایک ہفتے کے اندر دشوار گزار علاقے میں شاہراہ متاثرہ حصے کو مرمت کرلیا جس سے ٹریفک کی روانی عارضی طور پر بحال ہوگئی۔ کردیا ہے صدر ماوند ویلفیئر سوسائٹی کے مطابق شاہراہ کی دوبارہ تعمیر کے لئے صوبائی حکومت نے سال 2023-24 کی پی ایس ڈی میں 60 کروڑ کی خطیر رقم مختص کی ہے مگر دو سال گزرنے کے باوجود تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا جس کی وجہ سے حکومتی عدم توجہی کے باعث کوہلو کو اندرون صوبہ ملانے والی اہم سڑک زبوں حالی کا شکار ہے۔
کوئٹہ سے مزید