• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخت لگانے کے بعد نگہداشت اور آبیاری یقینی بنائی جائے‘ ناہید کریم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) شجرکاری مہم کے دوران نہ صرف درخت لگائے جائیں بلکہ انکی نگہداشت اور آبیاری بھی یقینی بنائی جائے گی، درختوں کی تعداد میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے یہ باتیں آبر و اولڈ ہوم کی ایڈمنسٹریٹر ناہید کریم،بلوچستان ریفارمز کی نائب صدر عفیرہ جعفر،یاسمین نواب ،کوئٹہ سیٹزن رائٹس موومنٹ کی وائس چیئرپرسن فائزہ سکندر ،این سی ایچ ڈی کی ڈپٹی ڈائریکٹر عارفہ سلیم و دیگر نے بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے زیر اہتمام گرین کوئٹہ مہم کےتحت آبرو اولڈ ہوم میں شجر کاری کرتے ہوئے کہیں مقررین نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس ضمن میں ہر شہری کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہے ہم شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گےدرختوں کی حفاظت اور آبیاری کیلئے رضاکروں کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو اپنے علاقوں میں درختوں کی نگہبانی کریں گی محکمہ جنگلات کا بھی بھر پور تعاون ہمیں ہے جسکے لئے ہم محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او فواد صدیقی کے مشکور ہیں جو ہمیں درخت فراہم کررہے ہیںانہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
کوئٹہ سے مزید