• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبین خلجی‘ مقبول لہڑی و دیگر کا طاہر محمود کے انتقال پر اظہار تعزیت

کوئٹہ( پ ر) سابق صوبائی وزیر محمد مبین خلجی اور سابق کونسلر محمد ایاز مٹھو نے سینئر سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کی وفات پر دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ طاہر محمود خان زیرک سیاستدان کے ساتھ نیک دل انسان تھے جنہوں نے بلوچستان کے عوام .کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ صوبے کے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔درایںاثناء سابق ناظم اعلیٰ کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی ،سماجی رہنما حافظ عبدالقدیر لہڑی، حافظ عثمان غنی لہڑی، چوہدری محمد عاطف،سابق ناظم جاوید احمد خان ودیگر نے سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید