• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر محمود عوامی خدمت گار‘ خدمات یاد رکھی جائینگی‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے بیان میںسابق صوبائی وزیر تعلیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم بلند پایہ کے سیاسی بصیرت رکھنے والے مخلص اور عوامی خدمت گار شخصیت تھے ان کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے ، طاہر محمود نے اپنی زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کررکھی تھیں،سیاسی گھرانے سے تعلق اور سابق صوبائی وزیر شہید شفیق احمد خان کے چھوٹے بھائی تھے،دو بار صوبائی وزیر رہے، ان کی سیاسی سماجی فلاحی اور علمی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید