• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا بلڈ بنک کی عوام سے خون عطیہ کرنے کی اپیل

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا بلڈ بنک کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلڈ بنک کے زیر اہتمام عدالت روڈ پر خون عطیہ کرنے کے لیے کیمپ لگایا گیا ہے کوئٹہ کے تمام عوام ، باشعور شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں آکر اپناقیمتی خون عطیہ کریںتاکہ ضرورت مند مریضوں بالخصوص تھیلسیمیا ،کینسر ، ٹریفک حادثات ، ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور ایمرجنسی کی بنیاد پر صاف شفاف سکین شدہ مفت خون فراہم کیا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا بلڈبنک کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 21فروری سے کیا گیا ہے جو کہ 28فروری تک قائم رہےگا ۔بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا بلڈ بنک ایک فلاحی ادارہ ہے جسے مخیر حضرات کے تعاون ، صدقہ ، خیرات، زکوة اور عید کے موقع پر قربانی کی کھالوں اور چندہ وعطیہ سے چلایا جاتا ہے۔ اور بجاء طور پر امید کی جاتی ہے کہ پشتونخوا بلڈ بنک کے ساتھ غیور ، باشعور عوام اپنا یہ تعاون جاری رکھیں گے اور بلڈ بنک اسی طرح اپنے عوام کی خدمت اور انہیں مفت خون بلا رنگ ، نسل ،زبان، فرقہ ، مذہب کے مفت فراہم کرتی رہےگی ۔ بیان میں ایک بار پھر پارٹی ضلع کوئٹہ ضلع ایگزیکٹیوز، ضلع کمیٹی کے اراکین تحصیل سٹی، تحصیل صدر، تحصیل کچلاک اور تحصیل سریاب کے تمام علاقائی وابتدائی یونٹ کے عہدیداروں ، کارکنوں سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا خون پشتونخوا بلڈ بنک کے لگائےگئے کیمپ میں عطیہ کریں ۔
کوئٹہ سے مزید