• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصوری و خطاطی کے فن پاروں کی ایک روزہ نمائش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایران سے آئے معروف خطاط و مصور ڈاکٹر علی پیران آغا کی مصوری و خطاطی کےفن پاروں کی ایک روزہ نمائش کانوری نصیر خان آڈیٹوریم میں اہتمام کیا گیا ، تقریب میں قرآن مجید کا نایاب نسخہ جسے ڈاکٹر علی پیران آغا نے تین سال کی انتھک محنت کیساتھ لکھا اور سونے کے پانی سے مزین کیا بھی رکھا گیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری کلچر ، سیاحت اینڈ آرکائیو بلوچستان ، معروف قاری استاد صداقت حسین ، بی آرٹ فاوٴنڈیشن کے سی ای او جمیل احمد لہڑی ، بی آر ایس پی کے چیئرمین طاہر رشید سمیت سینکڑوں افراد سمیت نامور فنکاروں، خطاطوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔معروف ایرانی آرٹسٹ نے لائیو ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا ۔ اس موقع پر مہمانان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائش فن و ثقافت کے فروغ کے لئے نہایت اہم ہیں اور نوجوانوں کو ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید