• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے چھٹی کے روز صفائی کی صورتحال کی انسپکشن کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا معصوم شاہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پیدل چل کر صفائی صورتحال کا جائزہ لیا اور روڈ پر صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کو موقع پر طلب کیا اور احکامات دیے۔انہوں نے شہریوں سے ویسٹ کلیکشن، سینٹری ورکرز کی موجودگی بارے بات چیت کی اور کمپنی کو سڑکوں کے ڈیواڈرز کی اطراف کی سکریپنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وہ شاہراہوں کی مثالی صفائ یقینی بنانے کیلئے سڑکوں کی دھلائ سکریپنگ ناگزیر ہے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے ٹرانسفر سٹیشن کا بھی دورہ کیا، فوری کلئیر کروانے کے احکامات دیے۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب وزیر اعلی پنجاب کا تاریخی اقدام ہے۔ ویسٹ میجمنٹ کمپنی پوری استعداد کار سے صفائ کی حالت میں بہتری لائے۔شہریوں کو حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آنے چاہئیں۔ فیلڈ میں جاکر ازخود حالات دیکھنے پر یقین رکھتا ہوں۔شہراولیاء کے شہریوں کو صفائی،سیورج کی سروس ڈیلوری میں بہتری نظر آئے گی۔
ملتان سے مزید