• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں کی اپ گریڈیشن کرکے نئی بیرکوں، دفاتر کو تعمیر کیا جارہا ہے، رانا منان

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات کے چیئر پرسن ایم پی اے رانا منان خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات کیلئے مثالی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں جیلوں کی اپ گریڈیشن کرکے نئی بیرکوں اور دفاتر کو تعمیر کیا جارہاہے جیل ملازمین کی فلاح و بہبود او ڈیوٹی اوقات کے حوالے سے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل جیل ملتان کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے رانا نعمان خان کو سلامی پیش کی جبکہ ایم پی اے واصف مظہر راں ، سپرٹنڈنٹ ارشد وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ بھی ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید