• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کاٹن سلیکٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری اور سالانہ اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان کاٹن سلیکٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری اور چوتھی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے مرکزی صدر عمران منیر قذافی،سینئرنائب صدور سید سعید حسین،محمد ندیم چشتی، مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد ناصرنے کہا کہ جہاں کاٹن سلیکٹرز کی فلاح و بہبود اور دور حاضر کے عین مطابق کاٹن پر ریسرچ،کاٹن کوالٹی کی بہتری،کم ہوتی نقد آور فصل پر تشویش، کاٹن کی پیداوار میں بہتری لانے پر مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انھوں نے کہا کہ ہم سب کو مسائل کے حل اور نئی ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئے جدت کے مطابق آگے بڑھنا ہے،سابق چیئرمین پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن سہیل احمد ہرل،حسیب علی جٹ سی ای او بزنس کلب نے نومنتخب عہدیداران پاکستان کاٹن سلیکٹرز ایسوسی ایشن سے حلف لیا۔عہدیداران میں مرکزی صدر عمران منیر قذافی،سینئرنائب صدور سید سعید حسین،محمد ندیم چشتی،شفقت حسین سومرو،مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد ناصر،نائب صدورمحمدشہباز، ذوالفقار علی بلوچ،محمد طارق نوید،جوائنٹ سیکرٹری جاوید اقبال، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری حاجی ساجد حسین، فنانس سیکرٹری نور احمد، ظفر، اسلم فرید، انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال بھٹی، رابطہ سیکرٹری محمد باقر بلوچ،رابطہ سیکرٹری مظہر عباس ساقی ودیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید