• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی معذور لڑکی کا اغوا، خاتون پر 3 بھائیوں کا تشدد، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرلئے پولیس تھانہ شاہ شمس کو رخسانہ بی بی نے اطلاع دی کہ وہ محنت مزدوری کرکے گزارا کرتی ہے گھر سے کام سے کام لے سلسلہ میں باہر گئی تو نامعلوم افراد اسکی ذہنی معذور بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں اسکے تین بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو رابعہ بی بی نے اطلاع دی کہ اسکے بھائیوں عالم ،عنایت اور شعبان نے اسکے خاوند سے رقم ادھار لی ہوئی تھی جسکے بدلے وہ بھائیوں کے گھر کی دوسری منزل پر مقیم ہے۔
ملتان سے مزید