• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل انتظامیہ نے شاہ شمس پارک کی مکمل بحالی کا فیصلہ کرلیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ نے شاہ شمس پارک کی مکمل بحالی کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے چھٹی کے روز نجی سیکٹر کے افراد کے ہمراہ شاہ شمس پارک کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شاہ شمس پارک میں کرکٹ ارینہ، پیڈل ٹینس کورٹ اور جدید گیمز پر مشتمل ایریا بنائے جائیں گے۔نجی سیکٹر کے تعاون سے پارکوں کی حالت زار بہتر بنائی جائے گی۔کمشنر عامر کریم خاں نے پی ایچ اے کو شاہ شمس کی حالت زار مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کا واحد پارک، عوامی تفریح کی پر کشش سہولتوں سے محروم ہے۔ شاہ شمس پارک کو جلد اپ گریڈ کر کے عوام کو تحفہ دیں گے۔ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش بھی ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید