• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدھلہ سنت کے علاقے میں دکان دار سے 18 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگیے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ مسلح افراد نے سہیل سے موٹر سائیکل چھین لی ۔بستی ملوک سے راشد کا موبائل جبکہ عدیل کے گھر سے پانی والی موٹر چوری کرلی گئی ۔صدر شجاعباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد طاہر کے رقبے سے واٹر پمپ چوری کرکے فرار ہوگئے ۔تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے الطاف کی کالونی سے ٹرانسفامر چوری ہوگیا۔ راجہ رام کے علاقہ سے بلال کا سولر کا سامان چوری ہوگیا ۔ سٹی جلالپور کے علاقہ سے نامعلوم افراد احسان کی دکان کی چھت توڑ کر سگریٹ،چینی گھی و دیگر سامان چوری کرکے لے گیے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ نامعلوم افراد نثار کی اکیڈمی سے سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے ابوالحسن کے گھر سے سولر چوری ہوگیا اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم ارشد کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے عمیر ،ذیشان اور افضل کے موبائل فون چوری ہوگئے۔ تھانہ صدر کے علاقہ نامعلوم افراد یاسر کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ سے نامعلوم افراد فاروق کی دکان کے غلہ سے نقدی 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیے جبکہ اسی تھانے کی حدود سے سرور کے گھر سے سامان چوری ہوگیا۔ تھانہ قادرپوراں کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے وقار کے ٹرک سے ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کے سوتر کے بورے چوری کرلئے۔
ملتان سے مزید