• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال، صفائی کا کام کرنے والی نجی کمپنی کی تنخواہوں میں کرپشن کی شکایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال میں صفائی کا کام کرنے والی جینی ٹوریل کمپنی کی شکایت سامنے آئی ہے ۔جس کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ ہے ۔نشتر ہسپتال کے بیشتر ملازمین کے مطابق ٹوٹل جینی ٹوریل کمپنی نے جو ٹھیکہ حاصل کیا تھا اس کے مطابق انہوں نے دو سپروائزر اور 40 صفائی کرنے والا عملہ دینا تھا لیکن نشتر میں کچھ ملازمین کی وجہ سے کمپنی کے صرف 22 سے 25 کے قریب لوگ ہی کام کرتے رہے اور باقیوں کی کاغذوں میں ہی حاضریاں پوری کی جا رہی ہیں۔ حالانکہ کمپنی چالیس ہزار روپے سے زائد وصول کرتی رہی اور کام کرنے والے عملے کو صرف 22 ہزار روپے تنخواہ دے کر ٹرخایا جا رہا ہے اور کم تنخواہ کی ادائیگی کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے زرائع کا کہنا ہے بائیو میٹرک حاضری بھی جان بوجھ کر ناں لگوائی گئی۔زرائع کا کہنا ہے نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے تاحال اس معاملے کا کوئی ایکشن نہ لیا۔ان تمام شکایت کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
ملتان سے مزید