• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی کو 6 ماہ کے اندر مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا، وائس چانسلر

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا ہے زکریا یونیورسٹی اس خطے کی اہم یونیورسٹی ہے جسے 6 ماہ کے اندر مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا سٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اور ایک ہفتہ کے اندر جدید تقاضوں کے مطابق تیار کردہ زکریا یونیورسٹی کی نئی ویب سائیڈ کو لانچ کر دیا جائے گا جس میں زکریا یونیورسٹی سے متعلق تمام تازہ ترین تفصیلات موجود ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے سالانہ ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ انسٹیٹیوٹ اف بینکنگ اینڈ فنانس ذکریا یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
ملتان سے مزید