• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان اور خانیوال میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان اور خانیوال میں شادی ہالز، سویٹس اینڈ بیکرز، ریسٹورنٹس، سنیکس یونٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، خانیوال میں 2 بیکریوں کی اصلاح تک پروڈکشن بند، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ، بچ ولاز، نشمین کالونی بوسن روڈ، قصوری چوک ایم اے جناح روڈ 3 شادی ہالز اور جیل روڈ پر واقع کیٹرنگ یونٹ کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک اور ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے، فوڈ پروسیسنگ کیلیے فلٹر پلانٹ نصب نہ ہونے، حشرات کی بھرمار اور ورکنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 70 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ملتان سے مزید