• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت مارچ کا انعقاد، خواتین، مرد اور انسانی حقوق کے کارکنان شریک

ملتان (سٹاف رپورٹر) عورت مارچ ملتان 2025 کا گزشتہ روز انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں خواتین، مرد،صنفی اقلیتیں اور انسانی حقوق کے کارکنان شریک ہوئے، مارچ کا مقصد خواتین کے بنیادی حقوق، مساوی مواقع، اور صنفی انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی انصاف اور کام کی جگہوں پر تحفظ کو یقینی بنانے کے مطالبات کو اجاگر کرنا تھا۔ مارچ کے شرکاء نے جو مطالبات پیش کئے ، ان میں مساوی اجرت اور مالی حقوق، خواتین اور صنفی اقلیتوں کے لیے یکساں اجرت، وراثتی حقوق کا تحفظ اور معاشی استحصال کے خاتمے ،ماحولیاتی انصاف، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی اقدامات، ماحول دوست انفراسٹرکچر، اور تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی آگاہی کے پروگرامز متعارف کرانے ، دفاتر، فیکٹریوں، کھیتوں اور میڈیا ہاؤسز میں ہراسانی کے خاتمے اور انسدادِ ہراسانی قوانین پر سختی سے عمل درآمد، تمام لڑکیوں کے لیے مفت تعلیم، خواتین کے لیے بہتر طبی سہولیات، اور معذور افراد کے لیے خصوصی تعلیمی اقدامات، جبری شادیوں اور مذہبی تبدیلیوں کے خاتمہ، کم عمری کی شادیوں اور جبری مذہبی تبدیلیوں کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ، تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹ یونینز کی بحالی، اور نصاب سے صنفی امتیاز کے خاتمے کا مطالبہ، خواتین اور صنفی اقلیتوں کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کے لیے مضبوط قوانین اور انٹرنیٹ تک سب کی آزادانہ رسائی کے مطالبات شامل ہیں۔
ملتان سے مزید