• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی زبان کیساتھ مادری اور علاقائی زبان کی ترقی دور حاضر کا اہم تقاضا ہے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم، ادیب، سابق ڈائریکٹر کالجز و صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا ہے کہ قومی زبان کے ساتھ ساتھ مادری اور علاقائی زبان کی ترقی دور حاضر کا اہم تقاضاہے تاکہ ہم نا صرف دنیا کی متمول اور ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہو سکیں بلکہ اپنے آباؤاجداد کے ورثے کو بھی سنبھال سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیمینار ہماری زبان ہماری پہچان و ماں بولی محفل مشاعرہ سے صدارتی خطاب میں کیا جس کے مہمانان خصوصی میں میاں عامر شہزاد صدیقی، ملک جلیل احمد خان، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین، سیٹھ عمر صدیق، زین رضا انصاری، ساجد علی خان ملتانی، چیئرمین انصار ادب صابر انصاری، سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 14 فیض ملتان ظفر خان بابر، قمر دانش ہاشمی اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین ملک جلیل احمد، میاں عامر شہزاد صدیقی، ڈاکٹر ریاض حسین،ظفر خان بابر اور سیٹھ عمر صدیق نے کہا کہ پاکستان میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں ہر پچاس سے ساٹھ کلو میٹر کے بعد زبان یا لہجہ تبدیل ہوتا ہے تقریب کے آخر میں شعراءکرام نے ماں بولی کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا ان تمام شعراءکرام کو اعتراف خدمات ایوارڈز پیش کیے گئے اور آخر میں معروف فوک سنگر ساجد علی خان ملتانی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ملتان سے مزید