• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹرز کا پریکٹس میچ ٹیم منیبہ کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ پیر کوٹیم منیبہ اور ٹیم ارم کے درمیان اقبال ا سٹیڈیم میں ٹرائل میچ کھیلا گیا۔ ٹیم منیبہ نے ٹیم ارم کو ٹرائل میچ میں 108 رنز سے ہرا دیا۔ ٹیم منیبہ نے 50اوررز میں6وکٹوں پر 313رنز بنائے۔ سدرہ امین نے 93 ،شوال ذوالفقار نے 87 ،عالیہ ریاض نے 39 رنز بنائے۔ غلام فاطمہ اورام ہانیہ نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں ٹیم ارم 205 پر آل آئوٹ ہو گئی۔ سدرہ نے 65 رنز بنائے۔ سعدیہ نے 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید