• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، آج جنوبی افریقا سے مقابلہ، آسٹریلیا کی 400 رنز پر نظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں منگل کو پنڈی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہونگے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا ہے کہ میچ مختلف ہوگا، آسٹریلیا اچھا کھیل رہی ہے لیکن ہم بھی تیار ہیں، حکمت عملی بنالی، پر امید ہیں کہ سیمی فائنل میں کوالی فائی کریں گے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری نے کہا کہ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کرینگے، پاکستان میں بڑے اسکور ہو رہے ہیں، چار سو کا بھی سوچ رہے ہیں، جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے ، وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھیں گے۔

اسپورٹس سے مزید