کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں ساوتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منگل کو ہو گا۔ ساوتھ ایشین گیمز آئندہ برس یکم سے پندرہ فروری تک کرانے کی تجویز ہے اجلاس میں گیمز کی مجوزہ تاریخوں انتظامات پر مشاورت ہو گی۔ گیمز کے وینیوز سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی،ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کے وفودپاکستان پہنچ رہے ہیں ۔