کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نےتیسرے نیشنز کپ کی تفصیل جاری کر دی ہیں۔ ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 سے 21 جون تک کھیلا جائےگا۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں پاکستان، فرانس، جاپان، کوریا، ملائیشیا ، نیوز ی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویلزشرکت کریں گی۔