• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اس بات کا امکان پیدا ہوگیا ہے کہ بڑے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کی طرح پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ کی سیریز انگلینڈ میں کھیلے گی۔ پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد بر طانیہ میں مقیم ہے جس سے انگلش کرکٹ بورڈ کو بھاری آمدنی ہوسکتی ہے۔ انگلینڈ مستقبل میں آسٹریلیا اور بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقا اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر ممکنہ حریف ہوسکتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پہلی توسیع شدہ ٹیسٹ سیریز 2028 کے موسم گرما کے اوائل میں آسکتی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا خیال ہے کہ زیادہ طویل سیریز سے ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی پیدا کرنے میں مدد ملے گی- ای سی بی چار اور پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آپشن پر غو کررہا ہے۔ پاکستان نے 2016 میں دورہ انگلینڈ میں چار ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، اور اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 2-2 سے ڈرا کی تھی۔

اسپورٹس سے مزید