• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار احمد کا وکٹ لے کر جشن منانا بھی بھارتیوں کو اچھا نہ لگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں بھارتی بیٹر شبھمن گل کو بولڈ کرکے ابرارا احمد کا جشن منانا بھی بھارتیوں کو اچھا نہ لگا،پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد اوپن میڈیا زون میں بھارتی صحافی نے اسپنر ابرار احمد سے سوال کیا کہ آپ کو جشن منانے کا انداز مہنگا پڑگیا، ابرار احمد نے پوچھا کہ کس طرح مہنگا پڑا، جس پر بھارتی صحافی نے کہا کہ آپ میچ ہار گئے۔جواب میں ابرار احمد نے کہا کہ وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار میرا منفرد انداز ہے، میں ہر میچ میں اسی طرح وکٹ لینے کا جشن مناتا ہوں۔ کوئی بات نہیں، میچ میں ہار جیت ہوتی ہے، مایوسی ہوئی، ہمارے دل پر کیا گزری، یہ صرف اللّٰہ جانتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید