• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی بری کارکردگی معمول بن چکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی معمول بن چکی۔ گذشتہ18 ماہ میں کرکٹ ٹیم تیسرے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے راونڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ 2023میں بھارت میں پچاس اوورز کے ورلڈ کپ میں پاکستان سری لنکا کو ہرانے کے بعد بھارت، جنوبی افریقا، افغانستان اور انگلینڈ سے ہارکر سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکا۔ گذشتہ سال امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان پہلے راونڈ سے وطن واپس آگیا۔ حتٰی کہ امریکا جیسی ٹیم نے پاکستان کو شکست دی۔ دونوں ٹورنامنٹس میں کپتان بابر اعظم تھے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے اور بیٹنگ پر فوکس کرنے کا اعلان کیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم اعزاز کا دفاع نہ کرسکی۔ نیوزی لینڈ سے اور بھارت سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید