کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی سردار نامی گھوڑے کے سوار عامر پرویز نے جیت لی۔ 2400میٹر طویل پاکستان ڈربی میں 15 شہہ سواروں میں مقابلہ تھا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب سواروں میں انعامات تقسیم کیے۔ فاتح گھوڑے کے مالک نےٹرافی اور 64لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کی۔ پریذیڈنٹ بریڈرز پاکستان کپ پرفیکٹ آگین نے جیتا، ریس کے دوران چار گھڑ سوار گرکر زخمی بھی ہوئے، اذان نامی شہہ سوار شدید زخمی ہوا تاہم ریس جاری رہی۔