کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں 6،8کھلاڑیوں کا ٹولہ گروپنگ کرتا ہے، انہیں کپتانی کا نشہ ہے، یہی نوجوانوں کو آنے نہیں دیتے، ڈومیسٹک کرکٹ میں میرٹ کا قتل عام ہورہا ہے، قومی ٹیم میں پرچیاں چلتی ہیں، ہم نے دیکھی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف280، 290رنز بنانے تھے،اس کیلئے ہٹرز کی ضرورت بھی نہیں تھی، سنگل ڈبل کا گیم تھا جو کہ کرکٹ کی بنیادی ضرورت ہے،اگر آپ کی ٹیم یہ بھی نہیں کرپاتی تو پھر یہ کھلاڑی خود کو پروفیشنل کہہ سکتے ہیں؟ یہی عوام مجھے کہتے تھے کہ آپ بابر اعظم یا اس ٹیم کے اتنے مخالف کیوں ہیں؟میں20سال سے اس ٹیم کا حصہ ہوں،ملک کی برائی چاہوں گا؟ ایسا نہیں کرسکتا،34سال کی عمر میں سائیڈ لے کر بیٹھ گیا ہوں تو اس کی وجہ ہے میرٹ کا قتل عام۔ آپ ڈومیسٹک میں جاکر دیکھیں کہ غریب کے بچوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ اچھے کھلاڑی موجود ہیں لیکن ان کے پاس سفارش نہیں ہے۔