کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لئے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی سیکریٹری داخلہ سندھ کو تحقیقات کا حکم دے کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ کمیٹی نے سندھ بھر کے جیلوں کی انٹرنل آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔پی اے سی کا اجلاس پیر کو چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں محکمہ جیل خانہ جات کی سال 2019 اور سال 2020 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔