پیرس (رضا چوہدری)پولیس ذرائع نے گزشتہ روز بتایا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے تین برس مکمل ہونے کے موقع پر فرانس کے بندرگاہی شہر مارسیلے میں روسی قونصل خانے پر تین دیسی ساختہ بم پھینکے گئے، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ حملے میں تین میں سے صرف دو ڈیوائسز کا دھماکہ ہوا۔پولیس نے قونصل خانے کو سیل کر دیا۔بم ڈسپوزل روبوٹ کے ذریعے ہونے والے دھماکے کی آواز سنی گئی۔روسی وزارت خارجہ نے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔