• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، جی ڈی اے رہنما مرتضیٰ جتوئی کا قریبی ساتھی گرفتار، چرس کا مقدمہ درج

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) خیرپورناتھن شاہ پولیس نے جی ڈی اے کے رہنما مرتضیٰ جتوئی کے قریبی ساتھی غلام مصطفیٰ جتوئی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اڑھائی کلو چرس کا مقدمہ درج کرکے ریمانڈ کیلئے سیشن کورٹ دادو میں پیش کیا۔عدالت نے اسے چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔غلام مصطفیٰ جتوئی نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائی کے طور پر اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہےتاہم مرتضیٰ خان جتوئی کا ساتھ نہیں چھوڑینگے،بیشک سر دھڑسے جدا کیا جائے،مجھے دادو میں اپنی اوطاق سے گرفتار کرکے خیرپورناتھن شاہ تھانہ پر لے جاکر وہاں پر گرفتاری دکھاکر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید