اسلام آباد ( طاہر خلیل ،عاطف شیرازی،عاصم یاسین) رحمٰن ملک فائونڈیشن کےچیئرمین عمر ملک نے کہاہے پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے قومی مفاہمتی پالیسی تشکیل دی جائےاور اس پرعملدرآمد کیا جائے، مقامی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں،پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے معاشی استحکام آئیگا،قومی مفاہمتی پالیسی ہی میثاق معیشت کی بنیاد بن سکتی ہے مفاہمت کے ذریعے ہی ہم ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، عمر ملک نے اپنے بھائی علی ملک کے ہمراہ اپنے والد سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک مرحوم کی برسی کے موقع پر جنگ /دی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ انکے والد نے ہمیشہ بینظیر بھٹو شہید کے مفاہمت کا پیغام پھیلایا اس پر کاربند رہے انکےتمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کیساتھ اچھے تعلقات اس بات کا منہ بولتاثبوت تھے کہ انہوںنے مفاہمت کوترجیح دی۔