اسلام آباد (ایجنسیاں )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے‘ میٹنگ بھی ہوئی ہے‘ ایک سوچ پر اتفاق ہے‘کوئی الیکٹورل الائنس یا گرینڈ اپوزیشن نہیں ہے‘اپوزیشن جماعتوں میںبھی اختلافات موجود ہیں‘ پی ٹی آئی کا ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے‘ہماری کنٹینر پر جانے کی کوئی سوچ نہیں ‘26ویں ترمیم کے بعد چیف جسٹس کے پاس کوئی اختیارنہیں رہا‘عدل کا نظام چیف جسٹس نہیں حکومت کے پاس ہے۔ ایک انٹرویو میں شاہدخاقان کا کہنا تھاکہ جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں‘ جب سب کچھ ناکام ہوجائے تو سڑکوں کا راستہ آخری حربہ ہوتا ہے ۔ڈان لیکس معاملے پرجنرل باجوہ اورنوازشریف مجھ سے ناراض تھے۔