کراچی(نیوزڈیسک)ڈیجیٹل تاریخ کی سب سے بڑی چوری، کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر غائب ہوگئے ، ہیکرز نے ایتھیریم کے والٹ کا کنٹرول حاصل کیا اور اس میں موجود کرنسی کو کسی گمنام پتے پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے ہیکرز کی جانب سے چوری کیے گئے 1.5 ارب ڈالر (1.2ارب پاؤنڈ)کی ریکوری میں مدد کی اپیل کردی، بائی بٹ کے چیف ایگزیکیٹو نے کہا ہے کہ اگر چوری کی گئی کرنسی واپس نہیں بھی ملتی تب بھی ’بائی بٹ‘ تمام صارفین کی رقم واپس کرنے کی اہلیت رکھتا ہے تاہم یہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری کہا جارہا ہے۔