لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے پارٹی کے سینئرپشتون رہنما انورخان ترین اور سابقہ ایڈوائزری کونسل کے انچارج اور تحریک کےبزرگ رکن آفتاب بقائی کےگھروں پر چھاپوں اور انورخان ترین اورآفتاب بقائی کےصاحبزادے ضیاالدین بقائی کی بلاجواز اورغیرقانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے،اور کہا کہ موجودہ جمہوری نظام میں اس طرح کے واقعات سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔