• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BISP سے 98 لاکھ خاندان مستفید ہورہے ہیں، سینیٹر روبینہ خالد

کراچی(نیوز ڈیسک)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا کراچی میں دوسری قومی سماجی تحفظ کانفرنس میں پاکستان کے سماجی تحفظ فریم ورک کو مستحکم کرنے کیلئے تمام ڈویلپمنٹ پارٹنرز، پالیسی سازوں اور اسٹیک ہولڈرزکے مابین اشتراک پر زور،بی آئی ایس پی غیر مشروط مالی معاونت پروگرام کے تحت 98لاکھ خاندان مستفید، تعلیمی وظائف میں1 کروڑ 7لاکھ سے زیادہ بچوں کا اندراج جبکہ نشوونما پروگرام ماؤں اور بچوں کی صحت اور غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے، نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (این ایس سی آر) ڈیٹابیس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو 95 سےزائد سماجی شعبوں کو ڈیٹا فراہم کرچکا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں جی آئی زیڈ پاکستان کے زیر اہتمام یورپی یونین اور جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی(بی ایم زیڈ) کی جانب سے دوسری قومی سماجی تحفظ کانفرنس سے خطاب میں کیا ، یہ کانفرنس 24 سے 26 فروری تک جاری رہے گی ۔

ملک بھر سے سے مزید