• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمٹ فنانسنگ کیلئے IMF سے مذاکرات شروع

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) آئی ایم یف کے تکنیکی مشن اور صوبائی حکام کے مابین موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمٹ فنانسنگ سے متعلق تکنیکی مذاکرات شروع ہوگئے ،ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف حکام نےسندھ اور خیبر پختونخوا کے حکام سے ملاقات کی ، آئی ایم ایف مشن آج منگل کو پنجاب اور بلوچستان کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ کیا ہےاورصوبوں کو کہا گیا ہے مختلف منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے مختص کردہ رقم اور استعمال کو جیو ٹیگ کیا جائے آئی ایم ایف نےجنگلات اور آبی گزرگاہوں کے نزدیک نئی تعمیرات روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہےاور کہا ہےکہ نئی تعمیرات میں روشنی اور ہوا کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائےجبکہ قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے کیلئے استعداد کو بہتر بنایا جائے، آئی ایم ایف کا تکنیکی مشن ایک ارب ڈالر سے زائد کی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ کی فراہم سے متعلق پاکستان کے دورے پر ہے،مشن صوبائی حکومتوں کے حکام ، وزارتوں ، محکموں ، ایف بی آر ، ڈاسٹر مینجمنٹ اداوروں سے ملاقاتیں کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید