• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ملازمین کو پروڈکشن بونس نہ دئیے جانیکا انکشاف

اسلام آباد(عاطف شیرازی نامہ نگار) سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیاگیا کہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے ملازمین کو پروڈکشن بونس نہیں دیا جارہا اورسپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہےجبکہ ایس این جی پی ایل کے سنٹرل بیس اسٹور مانگا میں کروڑوں روپے کے غبن پر کمیٹی نے اظہار تشویش کرتے ہوئےوضاحت طلب کر لی ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس سینیٹر عمر فاروق کی زیر صدارت ہوا,اجلاس میںپٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں مین انتظامی اور مالی بے ضابطگیوںکا جائزہ لیا گیا,کمیٹی کے ارکان نے او جی ڈی سی ایل سیل کی جانب سے آج تک پروڈکشن بونس جاری کرنے میں ناکامی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اوجی ڈی سی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ او جی ڈی سی ایل پروڈکشن بونس کی ادائیگی کا پابند نہیں تاہم، اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے معاملے پر توجہ دینے کے باوجود، وزارت پٹرولیم نے ابھی تک عدالت کے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی۔

ملک بھر سے سے مزید