اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے زیر ااہتمام مختلف صحافتی تنظیموں کے اشتراک سے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (ترمیمی ) 2025 (پیکا)کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے قراردیا گیا کہ آزادی اظہار کا حق، جمہوریت کی بنیاد ہے اور اسے کسی بھی قسم کے جبر و زبردستی سے محفوظ رکھا جانا چاہیے، پیکا میں کی گئی ترامیم فوری منسوخ کی جائیں ،میڈیا کی آزادی پر قدغن جمہوری اقدار اور شفافیت کیلئے خطرہ، ہے آزاد صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے حمایت کا اعلان کیا گیا ،اجلاس میں ڈیجیٹل اسپیس میں بڑھتی ہوئی سنسرشپ، سوشل میڈیا پر کریک ڈائون، اور اظہار رائے پر پابندی کیلئے مواد کی ریگولیشن پالیسیوں، ہتک عزت کے قوانین اور شہری حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔