• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع جیکب آباد کے 29ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگائے جانے کا انکشاف

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت، 2010کے سیلاب سے لیکر اب تک ضلع کے 29ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگائے جانے کا انکشاف، مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے پیدائش سے لیکر دو سال تک بچوں کو ٹیکے لگائے جاتے ہیں جو 15سال سے نہیں لگے، سیلاب اور بارش میں رہ جانے والے بچوں کو بیگ کیچ اپ مہم میں حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے،ڈی ایچ او، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ضلع کے 29ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے، 2010کے سیلاب سے لیکر اب تک یعنی 15سال سے مختلف بیماریوں سے بچاؤں کے لئے حفاظتی ٹیکے جو پیدائش سے لیکر دو سال تک مرحلہ وار لگائے جاتے ہیں اس سے معصوم بچے محروم رہے ایسا انکشاف محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید