اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ ڈائریکٹر جنرل، خارجہ اُمور ڈویژن اور فارن سروس کے گریڈ 20 کے افسرآفتاب حسن خان کوجوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ،جبکہ اس پوسٹ سے سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر عبدالجبار کوتبد یل کر کے انھیں جوائنٹ سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد کاشف کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ مزید برآں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر آفس مینیجمنٹ گروپ، گریڈ 18 کے ذیشان رضا زیدی کو او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنایا گیا ۔